Nayyar Hussain Bukhari Senate Chairman

سسلین مافیا اور گاڈ فادر طرز حکمرانی بے نقاب ہو گئی ہے، نیئر بخاری

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پنجاب میں احمد چیمہ کی گرفتاری پر بیوروکریسی کے ردعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سسلین مافیا اور گاڈ فادر طرز حکمرانی بے نقاب ہو گئی ہے۔ایک بیان میں سید نیئر حسین بخاری نے کہا چیف سکریٹری پنجاب کا شہباز شریف کا نمائندہ بن کر احمد چیمہ کے گھر پر جانا بہت سارے سوالات کو جنم دے رہا ہے اور یہ حقیقت بھی کھل کر سامنے آئی ہے وزیر اعلی پنجاب بیوروکریسی کے ذریعے کرپشن تحقیقات پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ نیئر بخاری نے کہا کہ ماننا پڑے گا شریف خاندان غضب کا اداکار ہے وفاق اور پنجاب میں اس کی حکومت ہے بیوروکریسی پر مکمل کنٹرول ہونے کے باوجود رونا دہونا کر رہا اقتدار میں ہوتے ہو ئے حزب اختلاف میں ہونے کا تاثر دینے کی اداکاری کر رہا ہے۔ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ گوال منڈی میں دس مرلے کے گھر میں رہنے والا کنبہ نے اس قدر جناتی انداز میں معاشی ترقی کی کہ ملک سے باہر کھربوں روپے کے اثاثے بن گئے۔ انہوں نے کہاکہ حیرت کی بات یہ ہے کہ سند یافتہ لٹیرے پنجاب کے عوام کے پیسے پر پل رہے ہیں ہر صوبہ کے وزیر اعلی کا صرف ایک کیمپ آفیس ہوتا ہے مگر وزیر اعلی پنجاب کے آدھے درجن سے زیادہ کیمپ آفیس ہیں جس کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کر رہی ہے۔ نیئر بخاری نے کہا کہ جاتی امرا میں بنے محلات بھی کرپشن کی کمائی ہے اگر اس کی تحقیقات ہوئی تو وہاں اگائے ہوئے درخت بھی کرپشن کے راز فاش کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.