سزا زبردستی دلوائی جارہی ہے‘نواز شریف۔۔۔جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں ایسے ریمارکس تھے جیسے ہمارے سیاسی مخالفین دیتے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے میں ایسا پیغام تھا کہ نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا دینی ہے اور واضح طور پر کہتا ہوں سزا دی نہیں جارہی دلوائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ ہر قیمت پر نواز شریف کو سزا دینی ہے اور چند روز قبل نظرثانی اپیل پر آنے والا عدالتی فیصلہ نہیں بلکہ واضح پیغام تھا کہ نیب ہر قیمت پر نواز شریف کو سزا دے ۔نواز شریف نے کہا کہ ‘1999 میں بھی یہ کہا گیا کہ طیارہ ہائی جیک کیس میں سزا دلوائی جارہی ہے ، اس وقت بھی مجھے پھنسایا گیا اور آج بھی وہی معاملہ دہرایا جارہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.