Kashmir Complete shutter down strike observed against Indian oppression

سری نگر‘گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے 34کشمیریوں کو شہید کیا‘ایک خاتون بھی شامل،رپورٹ

سری نگر جدت ویب ڈیسک :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی دن بہ دن زور پکڑتی جارہی ہے‘قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ درندگی کا نشانہ بناتے ہوئے 34 بے گناہ اور پر امن کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے ،جس میں گزشتہ ماہ بھی 34 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں ایک کشمیری خاتون بھی شامل ہیں۔گزشتہ ماہ جعلی مقابلے میں 2 کشمیریوں کو شہید بھی کیا گیا جبکہ پیلٹس گن کی شیلنگ اور فائرنگ سے 483 کشمیری زخمی ہوئے۔کےایم ایس کے مطابق مقبوضہ وادی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 196 کشمیری گرفتار کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.