سری لنکن کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان سے معذرت

لاہور جدت ویب ڈیسک سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کر لی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اکتوبر میں سیریز طے ہے،پی سی بی حکام نے سری لنکن بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ 2ٹی ٹونٹی میچز کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھجوائیں، چیئرمین پی سی بی کے مطابق سری لنکن حکام نے حامی بھرنے کے بعد اب معذرت کرلی ہے۔سری لنکن ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد اب سیریز کے تمام میچز یواے ای میں ہی ہوں گے، میچز کی تاریخیں سریلنکن بورڈ کو منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.