Sridevi Dead In Dubai

سری دیوی تصاویر کی نیلامی کے باعث دبئی رکی تھیں

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی دبئی میں رکنے کی وجہ سامنے آگئی۔ اداکارہ اپنی پینٹنگز کی نیلامی کی وجہ سے وہاں رکی تھیں۔ بالی وڈ کی چاندنی سری دیوی اداکاری کے ساتھ فارغ وقت میں پینٹنگز کرتی تھیں۔انہوں نے اداکارہ سونم کپور اور مائیکل جیکسن کی پینٹنگز بنائیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ان کے رکنے کی وجہ ان کی پینٹنگز کی نیلامی تھی۔ آئندہ ماہ ہونے والی اس نیلامی میں ان کی بنائی سونم کپور کی پینٹنگ دس لاکھ تک فروخت ہونے کی توقع ہے جبکہ مائیکل جیکسن کی پینٹنگ کی ابتدائی قیمت آٹھ لاکھ لگائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.