سرفراز نے ٹیسٹ سیریز ہارنے کی وجہ بتادی،مگر کیا۔۔۔جانئے

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد اپنی نظریں 2019 کے عالمی کپ پر جما لی ہیں۔سرفراز خوش ہیں کہ ان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے بعد ٹی ٹوئینٹی میں عالمی نمبر ایک پوزیشن حاصل کی ہے ۔سرفراز احمد نے کہا کہ ٹی ٹوئینٹی میں نمبر ایک عالمی رینکنگ حاصل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے ۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی جیت کے بعد اب پاکستانی ٹیم کا ہدف 2019 میں انگلینڈ میں 50 اوورز کا ورلڈ کپ جیتنا ہے ۔ٹیسٹ سیریز خراب بیٹنگ کے باعث ہارے ، جادو کی وجہ سے نہیں۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جس محنت سے ٹیم نے یہ مقام حاصل کیا ہے اسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں اور نوجوان اپنی سلاہیت کو ثابت کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.