INZAMAM UL HAQ, inzamam, pakisan selectors, pakistan cricket

سرفراز احمد کو ورلڈکپ میں بھی قیادت کرنی چاہیے ‘انضمام الحق

شارجہ جدت ویب ڈیسک :قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد قیادت کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ 2019 میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں انہیں ہی ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کپتان ٹیم کی قیادت کرتا ہے جسے گراؤنڈ میں ٹیم کو کھلانا ہوتا ہے اور ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کون کرے گا۔انضام الحق نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران جس انداز میں سرفراز نے ٹیم کی قیادت کی وہ قابل ستائش ہے اور کوئی شک نہیں کہ انہیں ورلڈکپ میں بھی قیادت کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ایسے کھلاڑی جنہیں ورلڈکپ میں ٹیم کی نمائندگی کرنا ہوگی انہیں ایونٹ سے پہلے ایک سال تک ٹیم کا حصہ ضرور ہونا چاہیے، اس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ورلڈ کپ کے کے کھلاڑیوں کے ناموں کے حوالے سے انضمام الحق نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ کے لئے 20 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے لئے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے تاہم ورلڈکپ سے چند ماہ قبل ان کا اعلان کیا جائے گا۔ پی ایس ایل سے متعلق سوال پر انضمام الحق نے کہاکہ کچھ نوجوان کھلاڑیوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسین طلعت اور پشاور زلمی کے ابتسام شیخ نے اچھا پرفارم کیا جنہیں دیکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.