quetta gladiators

سرفراز احمد پسندیدہ کھلاڑی ،کوئٹہ کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو کراچی میں فائنل دیکھنے ضرور جائونگی، مایا علی

دبئی جدت ویب ڈیسک پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبسڈر مایا علی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، ٹیم فائنل میں پہنچی تو کراچی میں فائنل دیکھنے ضرور جائونگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر مایا علی نے کہا کہ اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں، انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ پوری قوم کا پسندیدہ کھیل ہے اور جب سے پی ایس ایل شروع ہوا ہے تو ہماری سپورٹ بھی ٹیموں کے ساتھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے ہماری ٹیم فائنل میں جائے ، اگر ٹیم فائنل میں گئی تو فائنل دیکھنے کراچی ضرور جائونگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.