karachi

سرجانی ٹائون میں گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ‘سیکورٹی گارڈ اپنے ہی رپیٹرکی گولی لگنے سے زخمی

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔رینبوسینٹرکے قریب سیکورٹی گارڈ اپنے ہی رپیٹرکی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے عبداللہ موڑ کے قریب نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی سے 24 سالہ رضوان جاں بحق ہوگیا جبکہ رینبو سینٹر کے قریب اپنی ہی رپیٹر سے چلنے سے والی گولی لگنے کے باعث25سالہ فلک زخمی ہوگیا ، فلک نجی کمپبی میں سیکورٹی گارڈ ہے۔ زخمی کو طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.