سابق کپتان کی مسلم لیگ ق میں شمولیت

لاہورجدت ویب ڈیسک :: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کی مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر چوہدری پرویز الہی سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ق ہی پاکستان کے درپیش مسائل کو حل کرنے کا ویژن اور صلاحیت رکھتی ہے۔اس ملاقات میں سلیم ملک نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران کی قیادت میں ملک نے ماضی میں ترقی کری اور آئندہ بھی کرے گا۔سن 1963 کو لاہور میں پیدا ہونے والے پاکستانی کرکٹ نے کریئر کا آغاز 1982 سے کیا، انہوں نے پہلا ٹیسٹ میچ 1982 میں سری لنکا جبکہ ون ڈے کریئر کا آغاز بھی 1982 میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کھیل کر کیا۔ سلیم ملک نے اپنا آخری میچ 20 فروری 1999 کو بھارت کے خلاف کھیلا ، اب دیکھنا یہ ہے کہ سیاست کے میدان میں سلیم ملک کتنے چوکے چھکے مارتے ہیں اور عوام کے لیے کیا کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.