KDA

سابق ڈی جی کے ڈی ناصر عباس کے ساتھ نیب عدالت میں وہ کام ہوگیا جو سوچا بھی نہیں تھا‘مزید جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک احتساب عدالت نے سابق ڈی جی کے ڈی ناصر عباس اور ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ عبید احمد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے نیب حکام کو 26 فروری تک مہلت دے دی۔جمعہ کو احتساب عدالت میں سابق ڈی جی کے ڈی ناصر عباس اور ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ عبید احمد کو پیش کیا گیا۔عدالت میں نیب حکام نے ایک بار پھر مہلت طلب کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس منظوری کے لئے چیرمین نیب کو بھجوا دیا گیا ہے، چیرمین نیب کی منظوری کے بعد جلد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔عدالت میں ملزم ناصر عباس کے وکیل نے موقف اپنایا کہ انکے موکل کو ہراست میں لئے ہوئے 90 روز سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن انکے خلاف اب تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا جو غیرقانونی ہے۔عدالت نے نیب حکام کو ایک بار مہلت دیتے ہوئے 26 فروری تک ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کاحکم دیا۔واضح رہے کہ ملزمان پر رہائشی پلاٹس کو کمرشل پلاٹس میں تبدیل کرکے فروخت کرنے کا الزام ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.