زیبا بختیار نے فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کیلئے ۔۔۔ #ZebaBakhtiar #Lollywood

لاہور جدت ویب ڈیسک اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کیلئے معیار کو اپنانا ہو گا پنجابی بھڑکوں اور غنڈہ گردی والی فلمیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں میں آج کل ڈراموں میں زیادہ مصروف ہوں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے دعا گو ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران زیبا بختیار نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں آج بھی جو چند فلمیں بن رہی ہیں ان کا معیار اتنا گرا ہوا ہے کہ انہیں کوئی سینما جگہ دینے کیلئے بھی تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم معیار کو ترجیح دیں اور ایسی فلمیں بنائیں جو شائقین کے لئے پسندیدہ ہوں تو کوئی شک نہیں کہ معاملات کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.