Zong 4G

زونگ فورجی اور سپر نیٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان کے فورجی ے نمبرون ڈیٹا نیٹ ورک زونگ فورجی نے حال ہی میں معروف کارپوریٹ ڈیٹا نیٹ ورک کمپنی سپر نیٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادد اشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت کارپوریٹ صارفین کے ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کی کاروباری انٹر پرائزز کو فورجی کی مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔معاہدے کے مطابق دونوں کمپنیاں ایک دوسرے ان پراجیکٹس میں سہولیات فراہم کریں گی جن میں صارفین کو متعدد لوکیشنز پر کنیکٹیوٹی درکار ہو تی ہے۔اپنے پیغام میں سپر نیٹ لمیٹڈ کے سی ای او شمس العارفین کا کہنا تھا کہ زونگ فورجی کے ساتھ پارٹنر شپ ہمارے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ہماری بہترین ڈیٹا کنیکٹیوٹی اور زونگ فورجی کے مضبوط ترین ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی بدولت ہم پر امید ہیں کہ صارفین کو جدید ترین سروسز میسر ہو ں گی۔واضح رہے کہ زونگ فورجی پاکستان کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ٹیلی کام نیٹ ورک ہے کیونکہ وہ اپنے صارفین کو بہترین تجربات سے روشناس کرانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتاہے۔امید ہے کہ اس پارٹنر شپ سے ہمارے صارفین کو ٹیلی کام کی مزید بہتر سہولیات میسر ہو سکیں گی جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.