Zimbabwe Cricket Union Demand Loan From ICC

زمبابوے کرکٹ یونین نے آئی سی سی سے قرض کی درخواست کردی

ہرارے جدت ویب ڈیسک :مالی مسائل سے تنگ کرکٹ زمبابوے یونین نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے قرض کی درخواست کی ہے ¾ زمبابوے کو اگست میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اگست میں پاکستان کے شیڈول دورے میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے ہیں اس دوران سہ فریقی سیریز بھی طے ہے جس کیلئے زمبابوے کرکٹ یونین آسٹریلیا کو قائل کرنے میں مصروف ہے۔گزشتہ برس معاوضوں کی عدم ادائیگی سے تنگ آکر کرکٹرز اور بورڈ ملازمین نے ہڑتال کردی تھی۔زمبابوین حکام کو عالمی تنظیم کی جانب سے فنڈز ملنے کی امید ہے ¾حتمی جواب تک پاکستان کی سیریز کا امکان برقرار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.