zimbabwe cricketer seen around

زمبابوین آل راﺅنڈر سین ایرون کا پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

زمبابوے جدت ویب ڈیسک :زمبابوین آل راﺅنڈر سین ایرون نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 سال تک کاﺅنٹی کھیلنے کے بعد میں نے اپنی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ کیا ہے ¾میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔یاد رہے کہ ایرون کو پانچ ٹیسٹ اور 42 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، 2004ءمیں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ کر انگلش کاﺅنٹی کلب ہیمشائر سے معاہدہ کر لیا تھا، انہوں نے کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 11390 فرسٹ کلاس رنز بنائے اور 280 وکٹیں لیں، لسٹ اے کرکٹ میں انہوں نے 5716 رنز اور 206 وکٹیں لیں جبکہ ٹی ٹونٹی میں 3 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 68 وکٹیں لیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.