زائرہ وسیم نے مایوس کردیا لیکن کیوں؟ جانئے / #ZairaKhan #Bollywood

 ممبئی  جدت ویب ڈیسک  نامور بالی ووڈ اداکار عامر خان اور زائرہ وسیم کی فلم سیکریٹ سپراسٹار ریلیز کے پہلے روز توقع کے خلاف شائقین کی زیادہ تعداد کو متاثر نہ کرسکی۔فلم’’دنگل‘‘کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی اگلی فلم’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے تھے۔عامر خان بھی اپنی فلم کو لے کر بہت پرجوش تھےاور فلم کی تشہیر کے لئے ترکی کا دورہ بھی کرچکے تھے۔گزشتہ روز لوگوں کا انتظار ختم ہوا اور عامر کی ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی۔فلم کی ریلیز سے قبل امید کی جارہی تھی کہ عامر خان کی یہ فلم بھی ’’دنگل‘‘کی طرح کامیابی کے جھنڈے گاڑ ے گی اور تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے غیر معمولی بزنس کرے گی لیکن ہوا اس کے برعکس۔ بھارتی تجزیہ نگاروں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم ریلیز کے پہلے روز 15 کروڑ کے لگ بھگ بزنس کرے گی تاہم اب کہاجارہا ہے کہ فلم 10 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور نہیں کرسکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.