رینجرز کی کارروائیاں ‘9ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق پریڈی کے علاقے میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر یونس عرف نانی پکڑا گیا ۔ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھا ۔ادھر گڈاپ کے علاقے سے 5 منشیات فروشوں اور زمان ٹاون و عزیز بھٹی سے 3 ڈکیت گرفتارکرلیے گئے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمدہوئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.