karachi

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، گینگ وار کارندے سمیت 4لزمان گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گینگ وار کارندے سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،ایمونشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کیماڑی مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان گرفتار کوگرفتار کیا ملزمان میں لیاری گینگ وار کا اہم کردارشاہد عرف بوم بوم بھی شامل،جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں ظاہر خان عرف شاہ جی،عاقب علی اورعمیر عملی شامل ہیں،گرفتار ملزم شاہد عرف بوم بوم اولڈ سٹی ایریا میں بھتہ،خوری،زمینوں پر قبضے اور منشیات فروشی میں ملوث تھا،ملزم شاہد عرف بوم بوم کے خلاف 12مقدمات درج ہیں،ملزم انتہائی مطلوب تھا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.