imran khan

ریحام خان نے لودھراں میں شکست کا ملبہ کس پر ڈال دیا‘ جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک ریحام خا ن نے لودھراں کے حلقہ این اے 154کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کو ہونے والی شکست کو عبرتناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار کوئی پارٹی اقتدار میں آنے سے پہلے ہی مقبولیت کھورہی ہے، پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں اور نظریاتی حامیوں پر ترس آرہا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ جب یہ بہت زیادہ بوکھلا جاتے ہیں تو مجھ جیسے لوگوں پرحملہ کرتے ہیں، یہ نواز شریف یا مریم نواز کو سازش کی وجہ سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کو آج جوابدہ ہونا پڑے گا۔ریحام خان نے استفسار کیا کہ کیا نااہل ہونے والے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو انتخاب لڑانے میں نوازشریف کی سازش تھی؟ یا خدانخواستہ ریحام خان کی صلاح تھی؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بہانہ بازی ختم کرنا ہوگی، ووٹرز نے آپ کو مسترد کیا کیونکہ آپ نظریئے سے جدا ہوگئے، آپ نے موروثی سیاست کو جگہ دی تھی، آپ نے ووٹر پر واضح کردیا کہ موروثی سیاست ہے اور ایسا ہی ہوگا۔ریحام خان نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بتادیا کہ ساری پارٹیوں سے کچرا پی ٹی آئی میں لائیں گے، پی ٹی آئی اسٹیٹس کو پر حملہ کررہی تھی لیکن خود ہی اس کی سستی کاپی بن کر ابھری۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میںتین دھڑے کھل کر سامنے آگئے اور ثابت ہوگیا کہ آپ پیسے سے قیادت خرید سکتے ہیں ووٹ نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.