Nimrat Kaur and Ravi Shastri dismisses dating rumour

روی شاستری اور بولی وڈ اداکارہ نمرت کور کے درمیان قربتیں بڑھ گئیں

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بھارتی کرکٹر، کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری اور بولی وڈ اداکارہ نمرت کور کے درمیان قربتیں بڑھ گئیں۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 56 سالہ روی شاستری اور 36 سالہ نمرت کور کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات قائم ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کے درمیان 2015 میں جرمن کارساز کمپنی کی جانب سے ایک کار کو متعارف کرائے جانے کے اشتہار میں کام کرنے کے بعد دونوں میں نزدیکیاں ہوئیں ¾جو وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں کو گزشتہ 2 سال کے درمیان متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔خبر سامنے آنے کے بعد اداکارہ نمرت کور نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان خبروں کو فکشن پر مبنی افواہیں قرار دیا۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنے متعلق شائع ہونے والی خبریں پڑھیں ¾جو فکشن سے زیادہ کچھ بھی نہیں تھیں۔نمرت کور نے لکھا کہ حقائق کے بغیر فکشن کو شائع کرنا دوسرے کے لیے تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے ایسی باتیں کرنے والوں کو بتایا کہ انہیں آئس کریم پسند ہے اور وہ آج کے دن اور موسم کو انجوائے کر رہی ہیں ¾دوسری جانب روی شاستری نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.