maryam nawaz sharif

’روک سکو تو روک لو‘مریم نواز کے ٹوئٹ شہباز شریف کیلئے چیلنج کیوں بن گئے‘ جانئے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک مسلم لیگ کے قائمقام صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک بار پھر مریم نواز کے ٹوئیٹس سے پریشان ہو گئے ہیں۔’’روک سکو تو روک لو‘‘ کے ٹوئٹ شہباز کے لیے چیلنج بن گئے ۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز کے سخت ٹوئٹس پر اپنے بھائی نواز شریف سے چند ماہ قبل ایک شکایت لگائی تھی کہ انکے ٹوئٹس پر پابندی لگائی جائے تاکہ مفاہمت کی سیاست کو بھی ساتھ ساتھ جاری رکھا جاسکے ،شکایت پر نواز شریف نے کوئی توجہ نہ دی ،اب جبکہ شہباز شریف خود پارٹی کے صدر کی حثییت سے موجود ہیں اور بڑے عرصہ بعد مریم نواز نے اپنے ٹوئٹس کی ابتدا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،،روک سکتے ہو تو روک لو،،والا میسج دیکر شہباز شریف کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.