‘روڈیز’ شو سے شہرت پانے والے بھارتی اداکار ثاقب خان کا مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک ::جس کو اللہ تھام لے وہ کبھی لڑکھرا نہیں سکتا ،بھارت کے ریئلٹی شو ‘روڈیز ریولوشن’ سے شہرت پانے والے بھارتی اداکار و ماڈل ثاقب خان نے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک طویل پوسٹ میں ثاقب خان نے انکشاف کیا کہ وہ اب اداکاری یا ماڈلنگ پروجیکٹس کا حصہ نہیں بنیں گے۔ثاقب خان نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ان کے پاس کام نہیں تھا تو وہ شوبز چھوڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس وقت بھی بہت پروجیکٹس موجود ہیں، بس اللّٰہ تعالیٰ کی مرضی نہیں تھی، ضرور کچھ اچھا اور بہتر سوچا ہوگا اللّٰہ نے میرے لیے، انشا اللّٰہ، کیونکہ وہی سب سے بہتر منصوبہ ساز ہے۔انہوں نے ممبئی میں اپنی جدوجہد کے حوالے سے بھی لکھا کہ ‘جہاں تک میں نے ممبئی میں جدوجہد دیکھی ہے، یہاں سروائیو کرنا بہت مشکل ہے لیکن میں فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ مجھے مختصر عرصے میں بہت شہرت ملی لیکن یہ صرف دنیا کے لیے ہے، آخرت کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔

I Was Going Against Islam': Former Roadies Contestant Saqib Khan Quits  ShowbizRoadies Revolution Contestant Saqib Khan Quits Showbiz For Religious Reasons

Leave a Reply

Your email address will not be published.