Rumman Raes

رومان رئیس کی ’ بگ تھری‘ بیٹسمینوں کو وارننگ

دبئی جدت ویب ڈیسک :رومان رئیس نے دنیا کے ’بگ تھری‘ بیٹسمینوں کیلیے وارننگ جاری کردی۔لیفٹ آرم فاسٹ بولررومان رئیس کہتے ہیں جب بھی موقع ملا اسٹیون اسمتھ، ویرات کوہلی اور ابراہم ڈی ویلیئرز کی وکٹیں اڑانے کی کوشش کروں گا، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا سب سے بڑی تمنا ہے، پی ایس ایل کی وجہ سے قومی ٹیم تک رسائی ملی، جگہ پکی کرنے کیلیے فاسٹ بولرز میں بھی سخت مقابلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیائے کرکٹ میں 4 سے 5 بڑے بیٹسمین پائے جاتے ہیں جن میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، انگلش کپتان جوئے روٹ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور جنوبی افریقہ کے ابراہم ڈی ویلیئرز شامل ہیں۔ 26 سالہ رومان رئیس ان میں سے کین ولیمسن کو متعدد بار آو¿ٹ کرچکے ہیں تاہم اسمتھ، کوہلی اور ڈی ویلیئرز کے خلاف موقع کی تلاش میں ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابھی تک ان تینوں میں سے کسی کو بولڈ نہیں کیا مگر ولیمسن کو 4 بار آو¿ٹ کرچکا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.