Russian Plane Crash in Sham Damishq

روسی طیارہ شام میں گر کرتباہ ہوگیا، 32 افراد ہلاک

ماسکو جدت ویب ڈیسک : روس کا ایک طیارہ شام میں گر کرتباہ ہونے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے‘بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی طیارہ شامی شہر لاتکیا کے قریب ہمیم ایئربیس پر لینڈنگ کرتے ہوئے گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں 26 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے‘روسی وزارت داخلہ نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی طور پر اسے حادثہ قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہ تکنیکی خرابی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.