Senior New Zealand batsman Ross Taylor

روز ٹیلر نے شاہد آفریدی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

آکلینڈ جدت ویب ڈیسک :نیوزی لینڈ کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق پاکستانی آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹیلر نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں 43 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، آفریدی نے 1405 رنز بنا رکھے تھے جبکہ ٹیلر 1415 رنز بنا کر ان سے آگے ہو گئے ہیں، اس طرح ٹیلر زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 21ویں نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 2271 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.