رواں برس 90 ہزار ایرانی حج کی سعادت حاصل کریں گے

تہران جدت ویب ڈیسک ایران کی حکومت نے سعودی عرب کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 ہزار ایرانی اس برس حج کریں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی کے باعث گزشتہ برس تہران حکومت نے حج کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ تاہم اس برس ایرانی حکومت نے اس پابندی کو ختم کر تے ہوئے اعلان کیا ہے کہ روان برس 90 ہزار ایرانی رواں برس حج کی سعادت حاصل کریں گی اور 8 سو ایرانی شہری جلد مدینہ پہنچ جائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.