Ranveer Singh

رنویر سنگھ سڑک سے گزرتے ہوئے ایک اور کار ڈرائیور سے الجھ پڑے

ممبئی جدت ویب ڈیسک : بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ سڑک سے گزرتے ہوئے ایک اور کار ڈرائیور سے الجھ پڑے اور انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ۔رنویر سنگھ ایک تقریب سے گھر واپس ا? رہے تھے کہ راستے میں ایک تیز رفتار کار ان کی گاڑی کے انتہائی قریب سے گزری اور دونوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔ اس پر رنویر سنگھ نے اس گاڑی والے کا تعاقب کیا اور کچھ دور جا کر اسے روک لیا جہاں دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔دوسری کار کے ڈرائیور نے رنویر سنگھ کے ساتھ ہونے والے واقعے کی اپنے موبائل سے ویڈیو بنا لی اس ویڈیو میں بھی اداکار کا چہرہ واضح دکھائی نہیں دے رہا اور نہ ہی ان کی زبان سے نکلا کوئی غیر مناسب لفظ ویڈیو میں سنائی دیا۔ تاہم دوسری گاڑی کے ڈرائیور کی زبان سے نکلے الفاظ معافی بھائی صاف سنے جا سکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.