Rishi Kapoor

رشی کپور نے تعریف کرنے والے وکیل کا مذاق اڑادیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک :اپنی شعلہ بیانی کیلئے مشہور اداکار رشی کپور نے ان کی اداکاری کی تعریف کرنے والے وکیل کو بھی شرمندہ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’’ملک‘‘ کو شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے تاہم ان کے ایک مداح نے ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’سر میں نے آپ کی فلم’’’ملک‘‘ دیکھی جس میں آپ نے ایک وکیل کو صورتحال کے پیش نظر مظلوم ظاہر کیا جس پر آپ قابل تعریف ہیں، بحیثیت وکیل میں آپ کو سماجی مسائل اجاگر کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘اصولاً تو رشی کپور کو اپنے اس مداح کو سراہنا چاہیے تھا تاہم انہوں نے الٹا اس کی انگریزی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’’بحیثیت وکیل آپ کی انگریزی، گرامر اور املا بہت خراب ہے، میں سمجھ نہیں پارہا کہ آپ کہنا کیا چاہ رہے ہیں، آپ کو اس پرتوجہ دینی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.