Tayyab Erdogan

رجب طیب اردگان شامی صورتحال پر بات چیت کیلئے 7ستمبر کو ایران کا دورہ کریں گے

استنبول\تہران جدت ویب ڈیسک :ترک صدر رجب طیب اردگان آئندہ ماہ 7ستمبر کو اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے‘جس میں وہ ایرانی ہم منصب اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کیساتھ ملاقات کریں گے ۔منگل کو ترجمان ترک صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ترک صدر 7ستمبر کو ادلب سمیت شام بھر کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کرنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے‘جس میں وہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی کریں گے۔اس کے علاوہ ملاقات میں خطے میں دیر پا امن ‘معاشی صورتحال‘سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔واضح رہے کہ تینوں سربراہوں کے درمیان شام کے موضوع پر پہلے مذاکرات روس کے شہر سوچی میں اور دوسرے 3 اپریل کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.