راہول گاندھی لیڈیز ٹوائلٹ میں گھس گئے پھر کیا ہوا؟؟؟ جانئے #RahulGandhi #India

گجرات  جدت ویب ڈیسک  کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ غلطی سے مردوں کے بجائے خواتین کے واش روم میں گھس گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق واقعہ ریاست گجرات کے ضلع چھوٹا ادھے پور میں ایک ریلی کے دوران پیش آیا، اس واقعے کی ویڈیو جلد ہی انٹرنیٹ پر عام ہوگئی۔گاندھی دربار ہال میں قبائلی طلبہ سے خطاب کرنے کے لئے گئے تھے۔ خطاب کے بعد وہ واش روم کی جانب روانہ ہوئے تاہم وہ غلطی سے لیڈیز واش روم کے احاطے میں داخل ہوگئے۔اس موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق کانگریس رہنما غلطی سے واش روم میں داخل ہوئے۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایسا اس لئے ہوا ہوگا کیوں کہ کانگریس رہنما اور ان کے محافظوں دونوں کو گجراتی زبان نہیں ا?تی۔اس موقع پر مزید ہزیمت سے بچانے کے لئے مقامی رہائشیوں اور صحافیوں کو فوری طور پر اس مقام سے دور کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.