Yome Difa Sports Events

راولپنڈی ‘یوم دفاع و شہدائ پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائےگا

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک :ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر کی خصوصی ہدایت پر یوم دفاع کے موقع پر راولپنڈی میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائےگا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر نے بتایا کہ 6 ستمبر کو کرکٹ، سکواش اور فٹسال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ویمنز کرکٹ کے مقابلے وقار النسائ کالج فار ویمن گرائونڈ میں ہوں گے۔ مینز سکواش کے مقابلے بے نظیر سپورٹس کمپلیکس، ویمنز سکواش کے مقابلے فاطمہ جناح یونیورسٹی جبکہ ویمنز فٹسال کے مقابلے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس، راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.