Kuch Kuch Hota Hai 1998 Mardaani 2014 Kabhi Alvida Naa Kehna 2006 Chori Chori Chupke Chupke 2001 Raja Ki Aayegi Baraat 1997

رانی مکھرجی کو ایسا کونساغم لگ گیا جو پھوٹ پھوٹ کر روپڑی‘ جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کے والد رام مکھرجی اتوار کی صبح چار بجے اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ رام مکھرجی ہندی اور بنگالی سینماکے نامور ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور سکرین رائٹر تھے۔رام مکھرجی ممبئی میں واقع مشہور فلمالایا سٹوڈیوز میں بانیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی رانی مکھرجی کو بنگالی رومانٹک کامیڈی فلم کے ذریعے متعارف کرایا تھا جس کے بعد 1997میں انہیں ہندی فلم راجا کی آئے گی بارات کے ذریعے بالی ووڈ میں متعارف کرایا۔ رام مکھرجی نے رکتنادیر دھار، تومار رکتے امر سوہاگ، رکتالیکھا، ایک بار مسکرا دو، لیڈر، ہم ہندوستانی سمیت کئی فلموں کی ڈائریکشن دی۔ 2001میں انہوں نے ایک ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ رانی مکھرجی ان کی دیکھ بھال کر رہی ہیں اور اس وجہ سے انہوں نے وہ تمام منصوبے بھی ختم کر دئیے ہیں جن کا خواب وہ کئی سالوں سے دیکھ رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیماری کی وجہ سے رانی مکھرجی تشویش میں بھی مبتلا رہتی تھیں لیکن میں خوش ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہو گیا ہوں اور اب رانی مکھرجی اپنے کام پر توجہ دے سکتی ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے رانی جیسی بیٹی ملی ہے اور میں یہ ضرور ہوں گا کہ مجھے اس پر فخر ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.