رام ناتھ کووندنے بھارتی صدر کا عہدہ سنبھال لیا

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک نومنتخب بھارتی صدررام ناتھ کووند نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومنتخب صدرکے عہدے کا چارج سنبھالنے کی ایک تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی،انہوں نے نئی دہلی میں ہونے والی ایک تقریب میں حلف اٹھایا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے انہیں اس موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ،کووند دلت ذات سے تعلق رکھنے والے دوسرے سربراہ مملکت ہیں۔ سابق وکیل اور ایک ریاستی گورنر کے طور پر کام کرنے والے رام ناتھ کووند کو بھارتی پارلیمان اور ریاستی اسمبلیوں نے پینسٹھ فیصد حمایت کے ساتھ پچھلے ہفتے ہی صدر کے عہدے کے لیے چنا تھا۔ اکہتر سالہ کووند کو برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.