Rafael nadal out of brisbane international tennis Tournament,

رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث انڈینز ویلز اور میامی اوپن سے دستبردار

میڈرڈ جدت ویب ڈیسک :ہسپانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ شیڈول اے ٹی پی ماسٹرز ایونٹس انڈین ویلز اور میامی اوپن سے دستبردار ہو گئے۔ نڈال کولہے کی انجری کا شکار ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ 31 سالہ نڈال رواں برس کھیلے گئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کوارٹر فائنل کے دوران کولہوں کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے، انہوں نے میکسیکو اوپن سے دوبارہ ٹینس کورٹس میں واپسی کا ارادہ کیا تھا تاہم پریکٹس سیشن کے دوران انہیں دوبارہ درد محسوس ہوا جس کی وجہ سے انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔نڈال نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ انڈین ویلز اور میامی اوپن میں حصہ نہیں لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.