رابی پیرزادہ کی بھارتی فلم میں کام مکمل کرواکے پاکستان واپسی

لاہور جدت ویب ڈیسک گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ ہالی ووڈ میں بننے والی فلم میں اپنے حصے کا کام مکمل کروانے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں ۔ ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر رابرٹ ڈسوزا کی فلم میں کام کررہی ہیں ۔ فلم میں اپنے کردار کی نوعیت سے انہوں نے کوئی میک اپ نہیں کیا ۔ لاہور واپسی پر انہوں نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہالی ووڈ کی فلم میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر بڑے پروفیشنل انداز میں کام کرتے ہیںاور وہ معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے ،میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ہالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان واپس آکر مجھے بخار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے میں گھر میں آرام کر رہی ہوں اور صحت یابی کے بعد جلد اپنی شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دوں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.