sexy singer

رابی پیرزادہ کا ایسامشورہ کہ آپ حیران رہ جائیں‘ جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ جب تک تسلسل کے ساتھ لاہور سے فلمسازی کا سلسلہ شروع نہیں ہو گا اس وقت تک فلم انڈسٹری کی بحالی میں مشکلات درپیش آئیں گی ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے فلموں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد فلم بینوں کو اچھی فلمیں دیکھنے کو ملی ہیں ،فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے کراچی والے اپنا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ضروری ہے کہ لاہور سے بھی فلمسازی کا باقاعدگی سے آغاز ہو ۔ انہوں نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ لاہور کی فلم انڈسٹری دوبارہ اسی طرح ترقی کرے جس طرح آج سے تین دہائیاں پہلے تھی اور اس حوالے سے کسی فرد واحد نے نہیں بلکہ انڈسٹری سے منسلک تمام سینئر لوگ ملکر لائحہ عمل مرتب کریں اور سرمایہ کاری کےلئے فلمسازوں کے ساتھ نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سے سپانسر لیے جائیں تو لاہور میں فلمیں بننے کی رفتار میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ رابی پیرزادہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کہ میری فلم ’’شور شرابا ‘‘ کی نمائش بھی رواں سال متوقع ہے اور مجھے یقین ہے کہ کثیر سرمایہ سے بننے والی یہ فلم ریکارڈ ساز بزنس کرے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.