Deepika Padukone

دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر رانی بنیں گی

ممبئی جدت ویب ڈیسک :حال ہی میں باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی فلم ’پدماوت‘ میں رانی کا کردار ادا کرنے کے بعد بھارتی فلم اسٹار دپیکا پڈوکون ایک بار پھر رانی بنیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پدماوت کی بھرپور کامیابی کے بعد دپیکا اب نئی فلم کے حوالے سے جلد کام شروع کریں گی، یہ فلم ’گینگسٹرز‘ پرمبنی ہوگی جس میں دپیکا ’مافیا کوئین‘ کا روپ دھاریں گی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پدماوت کی ’رانی‘ مافیا کوئین کا کردار نبھانے کے لیے تیاریاں کررہی ہیں جس میں وہ مافیا کوئین کے مخصوص انداز میں خود کو ڈھالنے کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ مارچ میں ممبئی میں ہوگی۔پدماوت کے بعد دپیکا کے مداح انہیں اگلی فلم میں یکسر مختلف روپ میں دیکھیں گے جس میں وہ نئی ’ لیڈی ڈان‘ کی طرح پیش آئیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.