Deepika Padukone and Ranveer Singh

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے شادی کے بارے میں اہم انکشاف کردیا۔۔۔

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ آئندہ تین چار ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے والدین ایک دوسرے سے ملے اور شادی کی تاریخ پر بات چیت کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں کی شادی آئندہ تین چار ماہ میں کی جائے گی۔ دیپیکا ان دنوں رنویر سنگھ کے والدین کے ساتھ لندن میں موجود ہیں جہاں وہ شادی کے زیورات کی خریداری میں مصروف ہیں جبکہ رنویر سنگھ ان دنوں ذویا اختر کی فلم گلی بوائے کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.