دیا مرزا کی فیشن شو میں ملبوسات کی نمائش

ممبئی ۔ جدت ویب ڈیسک : بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے انڈیا کچور ویک میں ڈیزائنر انجو مودی کے ملبوسات کی نمائش کی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیا مرزا نے انڈیا کچور ویک میں ڈیزائنر انجو مودی کے ملبوسات کی نمائش کی جس میں انہوں نے رنگ دار لہنگا اور میرون رنگ کا کڑھائی والا بلائوزاور آف وائٹ دوپٹہ لے رکھا تھا جبکہ انہوں نے بھاری جیولری جس میں مانگ ٹیکا اور بندی شامل تھی پہنی تھی۔اس حوالے سے اداکارہ دیا مرزا نے کہا کہ انجو مودی کی شوز ٹاپر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،ان کے سٹائل میرے فیشن ذوق کے مطابق ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.