دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی ، آرمی چیف

راولپنڈی/ایبٹ آباد جدت ویب ڈیسک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کےلئے کوششیں جاری رکھے گی ¾مادر وطن کی حفاظت کے دوران جانوں کی قربانیاں دینے والے پاک فوج کے شہدائ کے خون کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔ بدھ کوآئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی دو روزہ بلوچ رجمنٹ کانفرنس ‘بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد میں جاری ہے ۔افتتاحی اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ کی کئی برس کی بہترین کارکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے مادروطن کے دفاع اور ملک کو مضبوط کرنے کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو کراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہدائ کی خاندانوں کی یقین دہانی کرائی کہ شہدائ کے خون کو کبھی نہیں بھولیں گے۔آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کو مزید محفوظ بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔ ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ میں یادگار شہدائ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادروطن کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا ‘ بلوچ رجمنٹ کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران بشمول سابق آرمی چیفس جنرل اسلم بیگ ‘جنرل اشفاق پرویز کیانی ‘سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید اور جنرل راشد محمود وائیں بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.