China and Pakistan

دہشت گردی کسی ایک ملک کیلئے نہیں انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے‘ چین

نیویارک جدت ویب ڈیسک :اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب ووقو ہائی تھائو نے کہا ہے کہ دہشتگردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے جس کے منفی اثرات کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہتے،کسی ملک کے لیے اپنی صلاحیت کے ذریعے اس سے تنہا نمٹنا مشکل ہے۔اتوار کو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ووقوہائی تھاؤ نے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیلنچز کے سامنے مختلف ممالک کے ہم نصیب معاشرے کے شعور کا قیام ہونا چاہیے۔مشترکہ ،جامع، کوآپریٹو اور پائیدار سیکورٹی تصور پر مشترکہ طور پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کو حقیقی طور پر عمل میں لایا جانا چاہیئے۔دہشتگردی کے نئے رجحان اور نئی خصوصیات کے مطابق تعاون کو مضبوط بناکر دہشتگرد خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹا جانا چاہیئے۔چینی مندوب نے کہا کہ اس حوالے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن میں سب سے پہلے دہشتگردی کو ضرب لگانے سے متعلق عالمی اتفاق رائے کی تشکیل کی جانی چاہیے۔ دوسرا دہشتگردی کی بنیادی وجہ کو تلاش کرکے اس مسئلے کو مشترکہ طور پر حل کیا جانا چاہیے۔ تیسرا دہشتگرد وں کے سرحد پار منتقلی کے نیٹ ورک کو ختم کیا جانا چاہیے۔ چوتھا دہشتگرد تنظیموں کے انٹرنیٹ کا استعمال پر قدغن لگاتے ہوئے ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو سزائیں دی جانی چاہییں۔انہوں نے کہا کہ چین عالمی انسداد دہشتگردی کے کیمپ کا ایک ہم رکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.