Yome Difa Boxing Events

دو روزہ یوم دفاع باکسنگ ایونٹ 5 ستمبر سے شروع ہوں گے

کراچی جدت ویب ڈیسک :سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ یوم دفاع باکسنگ مقابلے 5 ستمبر کو مختلف مقامات پر شروع ہونگے۔ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اصغر بلوچ کے مطابق ایونٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ایونٹ میں مختلف مردوں اور خواتین، بوائز جونئیر، یوتھ اور سینئر کھلاڑیوں کے مختلف ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں سندھ بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 6 ستمبر کو ہونگے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.