Meera Pakistan Actress

دوسروں کی جانب سے حسد کا شکار رہی ہوں‘اداکارہ میرا

لاہور جدت ویب ڈیسک :نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اداکاری ایک مشکل فن ہے اور اسے سیکھنے میں ساری زندگی گزر جاتی ہے ،کبھی کسی سے حسد نہیں کی لیکن میں خود دوسروں کی جانب سے اس کا شکار رہی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور اسی کی بدولت مقام حاصل کیا ہے ۔ نئے آنے والوں کو ہم جیسے فنکاروں سے سیکھنا چاہیے کیونکہ کل یہی ہماری جگہ پر آئیں گے ۔ میرا نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھوں لیکن نہ جانے کیوں لوگ کچھ معاملات کو مجھ سے منسوب کر تے ہیں جس کا مجھے جواب دینا پڑتا ہے ۔اپنے کرئیر اور نجی زندگی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچتی ہوں اور بھرپور منصوبہ بندی کے بعد مستقبل کے فیصلے کرتی ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.