دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے پر کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے خلاف سماجی کارکن عمران شہزاد کی جانب سے دائر درخواست پرپیرکو سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت کو سندھ حکومت کے وکیل نے آگاہ کیا کہ دودھ کی فروخت مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی کوشش جاری ہے، اس سلسلے میں کمشنر کراچی سے ایک اجلاس بھی کرچکے ہیں۔حکومتی وکیل کی یقین دہانی پر عدالت نے کمشنر کراچی کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مذید کارروائی 14 مارچ تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.