دنیا کی پرکشش ترین خاتون نے اب گھرداری سیکھ لی

جدت ویب ڈیسک :ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی شوہر بریڈپٹ سے علیحدگی کے بعد گھرداری کے کاموں میں لگ گئیں۔واضح رہے کہ انجلینا جولی کی ڈائریکٹر کی حیثیت سے فلم ’’ first they killed my father‘‘ ریلیز کے لیے تیار ہے امریکی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا کہ ان کی نظر میں ترجیح ان کا خاندان ہے اور شوہر سے علیحدگی کے بعد اب ان کی توجہ فلموں کے بجائے بچوں کی بہتر پرورش پر ہے اس لیے وہ اچھی ماں بننے کے لیے کھانا پکانا سیکھ رہی ہیں۔ایک سے زائد بار دنیا کی پرکشش ترین خاتون کا خطاب پانے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کھانا پکانے کی کلاسز لے رہی ہیں اور برتن دھونے سے لے کر گھر کے عام کام خود کرتی ہیں حتیٰ کہ گھر کی صفائی بھی خود کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب خود کو زیادہ بہتر عورت تصور کرتی ہیں۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.