دنیا کا سب سے طویل سینڈوچ ، کھانے کے لیے عوام کا سمندر

جدت ویب ڈیسک :میکسیکو سٹی، شمالی امریکی ملک میکسیکو میں باورچیوں نے دنیا کا سب سے طویل سینڈوچ تیار کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔اس ٹورٹا سینڈوچ کی لمبائی 67 میٹر تھی جس کی تیاری میں بریڈ، سلاد، پیاز، مایو اور ٹماٹر سمیت 60 اجزا کا استعمال کیا گیا ہے۔دنیا کے لمبے ترین سینڈوچ کی تیاری کو دیکھنے کے لیے عوام کا سمندر موجود تھا جنہوں نے سینڈوچ کے بننے کے بعد مزے لے لے کر اسے کھایا۔
اس سے قبل گزشتہ برس بھی میکسیکن شیفز نے ہی 66 میٹر لمبا سینڈوچ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھامیکسیکن دارالحکومت میکسیکو سٹی کے فوڈ فیسٹول میں نوجوان باورچیوں نے دنیا کا سب سے لمبا سینڈوچ تیار کر کے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.