PPP

 دنیا نومولود بچوں کو بچانے میں ناکام کیوں ہورہی ہے‘ وجہ سامنے آگئی‘ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک یونیسف نے کہاہے کہ دنیا نومولود بچوں کو بچانے میں ناکام ہورہی ہے ، یونیسف نے اپنی تازہ رپورٹ میں بچوں کی شرح اموات کے لحاظ سے پاکستان کو بدترین ملک قرار دے دیا ہے، جہاں 2016 میں دو لاکھ 48 ہزار بچے ایک ماہ کی عمر تک بھی نہیں پہنچ سکے ۔یونیسف کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں روزانہ 7 ہزار نومولود بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد سالانہ 26 لاکھ تک جا پہنچتی ہے، جن میں پیدائش کے پہلے ہی روز زندگی کی بازی ہارنے والے دس لاکھ بچے بھی شامل ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان، افغانستان اور افریقہ کے وسطی ممالک دنیا کے بدترین ممالک میں نوزائیدہ بچوں کے زندہ رہنے کے امکانات سب سے کم ہیں ۔پاکستان میں ہر 22میں سے ایک بچہ ایک ماہ کی عمر کو پہنچنے سے قبل ہی دنیا سے چلا جاتا ہے، یہاں دو ہزار سولہ کے دوران کل دو لاکھ اڑتالیس ہزار بچے زندگی سے محروم ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق جاپان، سنگاپور اور آئس لینڈ میں صورتحال انتہائی بہتر ہے ، جہاں نومولود بچوں کی شرح اموات کافی کم ہے ۔یونیسف کے مطابق بچوں کی اموات کی ایک بڑی وجہ طبی سہولیات کا فقدان ہے ، لیکن اس شرح میں کچھ بنیادی اقدامات کرکے کمی کی جاسکتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.