دلیپ کمار کی طبعیت ایک بار پھر ناساز، اسپتال میں داخل

جدت ویب ڈیسک :برصغیر کے لیجنڈ اداکار پھر ہسپتال میں داخل ، بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز نے دلیپ کمار کے جسم میں پانی کی کمی اور ڈی ہائیڈریشن کی شکایت بتائی ہے۔دلیپ کمار کے مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔جب کہ 94 سالہ لیجنڈ اداکار گزشتہ 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور ان کی طبعیت میں مسلسل بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔ دلیپ کمار کی تیمار داری کے لیے ان کی اہلیہ سائرہ بانو اسپتال میں موجود ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے دلیپ کمار کی مکمل نگہداشت کے بعد ان کی صحت میں خاصی بہتری آئی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.