درخواست دائر ، نواز شریف کی زیرصدارت اجلاسوں پر پابندی لگاؤ

لاہور جدت ویب ڈیسک : تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کے بعد اجلاسوں کی صدارت اور پارٹی قیادت کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ نااہلی پر نہ نواز شریف کسی جماعت کی صدارت کرسکتے ہیں اور نہ ہی ان کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ رہ سکتی ہے۔درخواست میں استدعا کی کہ عدالت نواز شریف کی مشاورت سے وزیر اعظم اور کابینہ کی تشکیل کو کالعدم قرار دے اور نواز شریف کو آئندہ کسی بھی اجلاس کی صدارت پر پابندی کا حکم دے، ساتھ ہی نواز شریف کی ریلی میں لاہور آمد روکنے کے احکامات دئیے جائیں۔موقف میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے نا اہل ہونے سے پارٹی رجسٹریشن منسوخ ہوگئی، اسلئے نئی پارٹی رجسٹرڈ کراکر الیکشن کا حکم بھی دیا جائےدرخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاناما فیصلے کے باوجود نواز شریف پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہیں، نواز شریف نے وزیراعظم اور کابینہ کی تشکیل دی، جو عدالتی احکامات کے خلاف ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.