Pakistan Punjab Colleges Student Used Narcotics

دارلحکومت کی یونیورسٹیوں کالجوں میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :وفاقی دارلحکومت کی یونیورسٹیوں کالجوں میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پولیس نے ہاتھ کھڑے کرلیے معتبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری اور نیم سرکاری تنظیمی اداروں میں طلبہ اور طالبات میں منشیات کے استعمال کے رجحان میں آئے روز اضافہ معمول بن گیا ہے اور پولیس حکام نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اگلنے والوں کے خلاف آئے دن کاروائیوں کے باوجود منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو توڑ نے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے آن لائن سروے کے مطابق قائد اعظم انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلامی انٹر نیشنل یونیورسٹی پریسٹن یونیورسٹی وفاقی اردو یونیورسٹی بیکن لے وس سکول سسٹم سمیت کئی سرکاری اور پرائیوٹ تعلمی اداروں میں منشیات فروشوں نے پنچے گارڈ لیے ہیں اس حوالے سے تعلیمی اداروں کے ملازمین سمیت طلبہ اور طالبات نے اپنا جیب چرچ پورا کرنے کے لئے منشیات فروشی کے کاروبار سے منسلک ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے اس حوالے سے پولیس کے ذمہ دار افسر نے آن لائن کو بتایا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کئی گراینڈ آپریشن کئے گئے لیکن اس میں وفاقی پولیس کو کوئی واضح کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کے خلاف 20سے زائد مقدمات درج کئے جانے کے باوجود ناکامی کا سامنا ہے پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حال ہی میںا نسداد منشیات فورس اے این ایف اور پولیس کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس میں سپلائی کو توڑ نے حوالے سے حکمت عملی طے کی جارہی ہے تاکہ اسلام آباد کو منشیات سے پاک شہر بنا کر نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published.